پاکپتن اورگردونواح میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 21 جنوری 2019 21:20

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکپتن اور اس کے گردونواح میں اتوار کی رات سے ملسل وقفوں وقفوں سے بارش جاری رہی ۔جوسوموار تین بجے سدپہر کو بند ہوئی ۔لیکن آسمان پر بادل موجود رہے ۔بارش اور ہوا کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی کثیر تعداد نے سفر کرنے کا ارادہ ملتوری کر دیا۔ بارش پانی ناقص سیوریج سٹسم کی وجہ سے سڑکوں،گلیوں میں کھڑا ہو گیا اور نیچے علاقوں کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے لوگوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔بارش کے دوران چک نور پر کے نزیک ساہیوال کے کالج کامسٹ کی بس پھسل کر سڑک کنارے بجلی کے پول سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔