پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے صدر جمشید علی شیخ کا اسمال بزنس ٹریڈرز کے صدر فاروق شیخانی کے والد اورایم کیو ایم کے رہنما ندیم عمر کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

پیر 21 جنوری 2019 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے صدر جمشید علی شیخ نے اسمال بزنس ٹریڈ رس کے صدر فاروق شیخانی کے والد،ایم کیو ایم کے رہنما ندیم عمر کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے -