ایم کیو ایم (پاکستان) ضلع حیدر آبادکے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی اور قائم مقام میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی کا حیدر آباد شہر میں بارشوں کے فوری بعد نشیبی علاقوں کا دورہ

پیر 21 جنوری 2019 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین اور حیدر آباد کے قائم مقام میئر سید سہیل مشہدی نے حیدر آباد شہر میں بارشوں کے فوری بعد نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے پمپنگ اسٹیشوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیوایم کے ٹائونز و یوسز کے ذمہ داران اور بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائز ر ظفر احمد صدیقی نے کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہر میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے ہمیں بارشوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہے تاکہ حیدر آباد کی عوام کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات حاصل ہوسکے انہوں ایم کیوایم کے کارکنان اور بلدیاتی نمائندے بارشوں میں متحرک رہے تاکہ حیدرآباد کی عوام کو مشکلات سے محفوظ رکھ جاسکے اس موقع پر قائم مقام میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد کی عوام کے پاس صرف انکا بلدیاتی نظام ہے جس سے انہیں کوئی ریلیف حاصل ہوسکتا ہے اسلئے بلدیاتی نمائندے دن رات کام کریں اور بے اختیاری میں بھی عوامی خدمت کی مثالیں قائم کریں ۔