پاک فوج نے پاک فضائیہ اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر نتھیا گلی میں محصور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

منگل 22 جنوری 2019 14:23

پاک فوج نے پاک فضائیہ اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر نتھیا گلی میں محصور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاک فوج نے پاک فضائیہ اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر توحید آباد نتھیا گلی میں شدید برفباری اور گاڑیوں کے پھنسنے کے باعث محصور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کی ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن شدید موسمی حالات کے دوران صبح سوا تین شروع کیا گیا تھا ۔توحید آباد میںپاک فوج کے دستے امدادی کاموں میں دن بھر مصروف عمل رہے اور ائیر فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی نتھیا گلی میں امدادی کام میں حصہ لیا ۔ توحید آباد ، نتھیا گلی ، مری میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پھنس گئی تھی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں سیاحوں کے محصور ہونے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا ہے۔