نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے

اپنے قائد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے رہے ،حق میں نعرے بھی لگائے

منگل 22 جنوری 2019 15:03

نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانے کی اطلاع پر کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے جو ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو پی آئی سی لانے کی اطلاع ملتے کارکن ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے انہیں ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی ۔ مرد و خواتین کارکن ہسپتال کے باہر ہی کھڑے ہو کر اپنے قائد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے رہے اور اس موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے ۔