Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت، افغان عوام سے دلی تعزیت کا اظہار

منگل 22 جنوری 2019 15:28

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں دہشت گردی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں دہشت گردی کے واقعہ پر افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ جنگ سے تباہ حال ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت جلد امن بحال ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات