سپیکر کا ابیٹ آباد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تین تین لاکھ روپے کا اعلان

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات بارش کی وجہ سے محلہ عثمانیہ یونین کونسل کنیال ایبٹ آباد میں ایک چٹان کے گرنے سے ایک گھر مسمار ہوا، اس حادثے میں تین قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس کا بے حد افسوس ہے،یہ قدرتی آفات کے زمرے میں آتا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہی وہ اس واقعے کے متعلق میڈیا نمائندگان سے بات کر رہے تھے ۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے حکومت کی طرف سے تین تین لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی مول نہیں اس واقعے میں جو انسانی زندگیاں ضائع ہوئی ان کا ازالہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔