Live Updates

منی بجٹ میں روشن و مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،اعجازاحمد چودھری

منگل 22 جنوری 2019 20:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چودھری نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ اپنے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں، گڈ گورننس میں ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ پہلے تمام بجٹ جعلی تھے اب اصلی آ رہے ہیں۔

حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کو پاکستان سے دلچسپی نہیں تھی ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔کپتان کے نئے پاکستان میں بددیانتی اور لوٹ مار کرنے والے کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئی اور بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صنعتکاروں اور تاجروں کیلئے اچھا وقت جلد آنے والا ہے اور ملک سے غربت ،مہنگائی و بے روزگاری کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو جائیگا۔حکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کو حکومت کی کامیابی سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اسی لئے بغیر کسی جواز کے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے ، ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا احتساب جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کر لیں ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،انہیں نہ صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا بلکہ اسے واپس بھی کرنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات