قاری تاج محمد مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،نصیرالدین ہمایوں

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) واسا اتحاد سی بی اے اور چاروں صوبوں کے بلدیاتی ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کے بانی و مرکزی قائد قاری تاج محمد مرحوم کی چھوٹے بڑے بلدیاتی سرکاری ملازمین کیلئے گرانقدر و عظیم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی وہ ورکروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہینگے ۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری نصیرالدین ہمایوں ملک کی طرف سے لیاقت پارک میں منعقدہ قاری تاج محمد کی برسی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بابائے مزدور میاں عطاء الرحمن ‘نصیرالدین ہمایوں ملک ‘صاحبزادہ محمد سعید حاتم ‘رانا محمد اسحاق ‘شہباز پرویز ‘اعجاز حسین ‘صاحبزادہ بابا زبیر عبدالنبی ‘چوہدری محمد نواز کھرل ‘حافظ محمد عثمان ‘محمد یوسف بٹ ‘چوہدری لیاقت علی مہر ‘عثمان سحر ‘شوکت علی ‘محمد طارق قادری ‘اعجاز احمد چشتی ‘پیپلز بیورو ‘محمد یونس ‘عارف ملک ‘صادق مہر ‘تعزیتی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد امجد بٹر اور صاحب صدر بابائے مزدور میاں عطاء الرحمن و دیگر مختلف یونینز رہنمائوں ‘مزدور رہنمائوں ‘عوامی ‘شہری ‘سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم مزدور قائد قاری تاج محمد کی گوجرانوالہ سمیت پورے پنجاب و پاکستان بھر کے بلدیاتی ملازمین کیلئے گرانقدر خدمات بالخصوص ہزاروں چونگی ملازمین یو سی سیکرٹریوں کی ایڈجسٹمنٹ ‘ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پنشنوں میں اضافہ ‘کنٹریکٹ ورکروں کو ہزاروں مستقل ملازمتیں ‘ورکرز کیلئے سہولیات ‘مراعات ‘ٹائم سکیل ‘ترقیاں ‘صابر جھاڑو الائونس و دیگر مسائل حل کروانے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔