اوکاڑہ ،مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر نان بائی کے خلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اوکاڑہ مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر نان بائی کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ سپیشل پرائس کنٹرول اوکاڑہ خالد جاوید بھٹی نے اپنے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ راوی روڈ پر ایک نان بائی شبیر احمد عباسی کومہنگے داموں روٹی فروخت کرنے کامرتکب پایا، نان بائی سرکاری مقرر کردہ نرخ5روپے کی بجائی6روپے کی روٹی فروخت کررہاتھا پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :