گوجرخان، مزدا ٹرک اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد جاں بحق ، ایک زخمی

منگل 22 جنوری 2019 20:50

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گوجرخان ، جی ٹی روڈسرورشہید کالج کے سامنے مزدا ٹرک اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد جاں بحق ، ایک زخمی،ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا۔ پولیس تھانہ گوجرخان نے ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے پانچ بجے سرورشہید کالج کے قریب جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹرالر کو پیچھے سے آنے والے مزداٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مزدا ٹرک میں سوار تین افرادعمران ،رشید، آصف جابحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی احمدکو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مزدا ٹرک میں سوار افراد کی لاشوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے باڈی کاٹ کر باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔