بلدیاتی نمائندوں نے کوئٹہ شہر میں 2ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے ،ڈپٹی میئر کوئٹہ
شہر میں 99فیصد بلڈنگیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں، محمد یونس بلوچ
منگل 22 جنوری 2019 21:00
(جاری ہے)
یونس بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے کام کرناچاہتے تھے بدقسمتی سے 2010آرڈیننس کے ذریعے ہمارے اختیارات چھین لئے گئے ،مذکورہ ایکٹ میں خامیوں کے باوجود ہم نے بہترکرداراداکیا،کوئٹہ شہر کے 58حلقوں میں 2ارب روپے کی پی ایس ڈی کے تحت ترقیاتی کام کروائے،مختلف عوامی اسکیمات پر ٹینڈرزکاکام جاری ہے،امید ہے کہ آنے والے ذمہ داران انہیں جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا عملہ اپنی حاضریوں پرموجود نہیں تھا اورکونسلران خود صبح سویرے صفائی کے کام کی نگرانی کرتے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مافیا اور بلڈنگ مافیاکی ملی بھگت سے کوئٹہ شہر میں غیرقانونی طورپربلندوبالا عمارتیںتعمیرکئے گئے،کوئٹہ شہر ریڈزون میں واقع ہے اورکسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں لوگوںکوبروقت ریسکیوکرناممکن نہیں اوربھاری جانی ومالی تاوان کاخدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی میں طاقتور مافیا ملوث ہے، رات کو کاروائی کرتے تھے مگر صبح دوبارہ بلڈنگ پر پھر کام شروع ہوجاتا تھا، میں اورمیئرکوئٹہ بلڈنگ مافیا کے سامنے بے بس تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں صفائی کیلئے 87کروڑ روپے کی مشینری موجود ہے جس کو بہتراندازمیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روزبروزآبادی میں اضافہ ہورہا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر آباد ی کو نواحی علاقوں میںمنتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر حلقہ 4کے کونسلرسروربازئی کاکہناتھا کہ کاغذی کاروائی مکمل کرنے کیلئے کوئٹہ شہر میں 2ارب روپے خرچ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں مگرکونسلران کوکچ بھی نہیں ملا،گزشتہ چار سالوں میں صرف 20لاکھ روپے دیے گئے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میئر کوئٹہ نے پسند وناپسند کی بنیاد پر کونسلران کونوازا،وہ ٹانگہ اسٹینڈپر قبضہ کرنا چاہتے جو ہم نے کرنے نہیں دیا اس لئے ہمیںکوئی فنڈزنہیں دیئے گئے ۔اپنی مددآپ کے تحت حلقے کے عوام کو سستے اسکیم کے تحت پانی فراہم کرنے کااعلان کرایا جس کیلئے ٹینکرخریداگیامگرتاحال وہ مجھے نہیں مل سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.