رابطہ کمیٹی شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور معمولی نوعیت کے جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی ،سی پی او
منگل 22 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس پیز، ڈی ایس پیز،اہم تھانوں کے انچارج اے ایس پی ، ڈی ایس پی اور لیڈی پولیس آفیسرز بھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیس کو ماڈل بنانے کے لیے چیمبر کا پلیٹ فارم اہم ہے۔ تاجر وں کی نمائندہ تنظیمیں، چیمبر عہدیداران اور پولیس مل کر اس کو کامیاب بنائے گی۔ صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر سی پی او کا چیمبر کی دعوت پر دورہ کرنا، انتظامیہ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا زیادہ رابطے بڑھیں گے عوام اورتاجر برادری کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گارڈز کی سکروٹنی، مانیٹرنگ کے حوالے سے پولیس تربیتی ورکشاپس کرائے، چیمبر تعاون کرے گا۔ حالیہ دنوں میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس گشت اور نفری بڑھائے، چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے۔ تھانوں میں فرنٹ ڈسیک اور سہولت مراکز کا قیام خوش آئند ہے۔ راولپنڈی چیمبر شہر میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے تما م تر وسائل بروے کار لائے گا انہوں نے کہا کہ مصالحاتی کمیٹیوں کے قیام سے پولیس کلچر اور تھانہ کلچر ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور پولیس کی مشترکہ نمائندگی ہونے سے چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی فعال انداز میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ قریبی رابطوں سے تاجر برادری سے جڑے مختلف مسائل خاص طور پر امن و امان، تجاوزات ، پارکنگ اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کے حل میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر گروپ لیڈرز سہیل الطاف، ایس ایم نسیم ، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون ، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین، انجمن تاجران کے نمائندے اور چیمبر ممبران کی ایک کیثر تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.