جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ ذیشان اور خلیل کے گھر پہنچ گئے
جے آئی ٹی معاملےکوباریک بینی سےدیکھ رہی ہے،ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ
سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 22:58
(جاری ہے)
جے آئی ٹی نے 72 گھنٹوں میں اپنی تحقیقات مکمل کیں۔پہلے کبھی بھی صوبے کی تاریخ میں 72 گھنٹے کاروائی نہیں کی گئی۔ہم پرعزم ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیشان اور اس کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق کل میڈیا کومکمل بریفنگ دی جائے گی۔اسی طرح ذیشان سے متعلق مزید حقائق کو سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی سربراہ نے مہلت مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے معلومات اکٹھی کی جائیں اور گاڑی کا پتا کیا جائے کہ وہ دہشتگردوں کے استعمال میں تھی یا نہیں؟ وزیرقانون پنجاب نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ایس ایس پی ، ڈی ایس پی اور ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اورایس ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ذمہ دران 5افسران کوچلان کرکے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ ذیشان اور خلیل کے گھر پہنچ گئے۔اعجازشاہ نےمقتول ذیشان کی والدہ اوربھائی سےبھی ملاقات کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔اس موقع پر اعجاز شاہ خلیل کے گھر بھی گئے اور انکو شفاف تحقیقات کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.