ایک کمپنی ڈی این اے ٹسٹ سے فضلہ پھیلانے والے کتوں کے مالک کو پکڑ رہی ہے
امین اکبر منگل 22 جنوری 2019 23:53
دنیا بھر میں عوامی مقامات پر پالتو جانوروں کی پھیلائی گئی گندگی تعفن کا باعث بنتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پالتو جانوروں کے بہت سے مالکان اپنے جانوروں کے فضلہ پھیلانے کے الزام کو قبول ہی نہیں کرتے لیکن اب ایک کمپنی سائنسی طریقے سے فضلہ پھیلانے والے کتوں کے مالکان کا پتا چلا رہی ہے۔ یہ کمپنی اپنے ڈیٹا بیس میں کمیونٹی کے تمام پالتو جانوروں کے ڈی این اے محفوظ رکھتی ہے۔
اگر کسی جگہ پر ٹھکانے نہ لگایا گیا فضلہ ملتا ہے تو کمپنی ڈی این اے ٹسٹ سے پالتو جانور اور اس کے مالک کا پتا چلاتی ہے۔بائیو ویٹ لیبارٹریز (BioVet Laboratories) نے ایک پو پرنٹس (PooPrints) سروس کا اغاز کیا ہے۔ اس سروس کے تحت کمپنی رہائشی علاقوں کے پالتو جانوروں کے ڈی این اے کا ڈیٹا بیس بناتی ہے اور اس کے بعد ٹھکانے نہ لگائے گئے فضلے کو ٹسٹ کر کے پالتو جانور کے مالک کا پتا چلاتی ہے۔
(جاری ہے)
کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے ہاؤسنگ کمپلیکس میں جب بھی کوئی نیا رہائشی آتا ہے تو سب سے پہلے ان کےپالتو جانور کا ڈی این اے کا نمونہ لیا جاتا ہے۔اس کے بعد اگر علاقے میں کہیں پر پالتو جانور کا فضلہ ٹھکانے نہ لگائےجانے کی شکایت ملے تو پراپرٹی منیجر فضلہ کا نمونہ بائیو ویٹ لیبارٹریز کو بھیج دیتا ہے، جہاں سے ڈی این اے کو ڈیٹا بیس سے ملایا جاتا ہے۔ اگر یہ نمونہ علاقے کے پالتو جانور کا ہو تو اس کے مالک کو سینکڑوں ڈالر جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔
پو پرنٹس بزنس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر ایرک میئر نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ پہلی بار تو خلاف ورزی کرنے والے ڈی این اے ٹسٹ سے پکڑنے جانے پر غصہ ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کینرولینا میں ایک کتے کے مالک کو 18 بار فضلہ ٹھکانے نہ لگانے پر جرمانہ کیا گیا ہے، جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے کی درستی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اب کوئی بھی پکڑے جانا نہیں چاہتا۔
ایرک نے بتایا کہ پوپرنٹس سروس نئی چیز نہیں۔ اس کا آغاز 9 سال پہلے ہوا تھا لیکن لوگ اس سے گھبراتے تھے۔ کچھ لوگ اسے کتوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیتے تھے اور کچھ کا خیال تھا کہ کتوں کا ڈی این اے سیمپل دینے سے کمپنی اُن کے پالتو جانور کا کلون بنا لے گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.