پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل ،شوہر کو زخمی کرنے والے چار ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پسند کی شادی کرنے کے معاملہ پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل جبکہ اسکے شوہر کو زخمی کرنے والے چار ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو ظہور نے بتایا کہ پسند کی شادی کرنے کے معاملہ پر ملزم سیاب خان ہمراہ تین نامزد ملزمان نے فائرنگ کر کے مدعی کی بیوی راحیلہ بی بی کو قتل اور مدعی کو زخمی کر دیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔