پاکستان تحریک انصاف نے ساہیوال میں فائرنگ کے المناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کا وعدہ پورا کیا ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

بدھ 23 جنوری 2019 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ساہیوال میں فائرنگ کے المناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کا وعدہ پورا کیا ہے۔اس واقعہ ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) پہلے ہی درج کر لی گئی ہے جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نیمنگل کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ پرقانونی طریقہ کار اپنایا گیا اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو اس پر سیاست کرنے سیگریز کرناچاہئے۔ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور پی ٹی آئی حکومت نے پانچ سال بعد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تاکہ اس واقعہ کے مجرموں کو بھی سزا دی جا سکے۔ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی سابق حکومت بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث تھی اور اس کی قیادت کو اپنی غلط کاریوں کے باعث مقدمات کا سامنا ہے ۔