جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.چیئرمین نیب

خوف اور دباﺅ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 جنوری 2019 17:26

جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.چیئرمین نیب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2019ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بڑے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیب لاہورآفس کے دورے کے موقع پر کیا. ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کومیگا کرپشن مقدمات پر بریفنگ دی. چیئرمین نیب نے لاہور کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز سے خطاب کیا.

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس کی نیب کو منتقلی معزز عدالت کا نیب پراعتماد ہے.

(جاری ہے)

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ خوف اور دباﺅ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں. چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کا مقصد بدعنوان عناصرسے قومی دولت کی برآمدگی ہے.

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب ہرشخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پریقین رکھتا ہے، نیب حوالات میں ملزمان کوجیل مینول سے زائد سہولتیں ملتی ہیں. چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی قسم کے تشددپریقین نہیں رکھتا، وائٹ کالر کرائمزمیں تحقیقات قانون کےمطابق شواہد پر مبنی ہوتی ہیں، نیب کے تفتیشی افسران کوباقاعدہ کورسز کرائے جاتے ہیں.

نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کا مقصد بدعنوان عناصرسے قومی دولت کی برآمدگی ہے. جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب ہرشخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پریقین رکھتا ہے، نیب حوالات میں ملزمان کوجیل مینول سے زائد سہولتیں ملتی ہیں. چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی قسم کے تشددپریقین نہیں رکھتا، وائٹ کالر کرائمزمیں تحقیقات قانون کےمطابق شواہد پر مبنی ہوتی ہیں، نیب کے تفتیشی افسران کوباقاعدہ کورسز کرائے جاتے ہیں.