اسلام آبادہائیکورٹ نے جبری ریٹائر ایڈیشنل رجسٹراراورتین افسران کو بحال کردیا، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 23 جنوری 2019 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے جبری ریٹائر ایڈیشنل رجسٹراراورتین افسران کو بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے جبری ریٹائر ایڈیشنل رجسٹراراورتین افسران کو بحال کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار نے جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

افسران کومس کنڈکٹ پرایک درجہ تنزلی اورایڈیشنل رجسٹرارکوجبری ریٹائرکردیاگیاتھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جبری ریٹائر ایڈیشنل رجسٹراراعجازاحمد کو تین سال کی مراعات بھی ملیں گی ۔ڈپٹی رجسٹرارسرفراز شریف، اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسرمحمد عاشق،اسسٹنٹ وسیم خان کو بھی واپس اپنے گریڈ پر بحال کردیا گیا ہے اور ان افسران کو بھی 2015 سے اب تک کی مراعات بھی ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :