Live Updates

سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ

میڈکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد کو دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 جنوری 2019 19:59

سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ، میڈکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد کو دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹرز کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ میڈکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد کو دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی ہے۔

نواز شریف کو ہنگامی بنیادوں پر علاج کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے مزید لکھا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

نواز شریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نواز شریف کے دل کے 3ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات