صوبائی وزرا صنعت اور خزانہ کی زیر صدارت سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس
پنجاب کو صحیح معنوں میں تجارتی،معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، میاں اسلم اقبال سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پنجاب آئی ٹی و انویسٹمنٹ بورڈ کو مزید فعال بنایا جارہا ہے، وزیر خزانہ
بدھ 23 جنوری 2019 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے،جس کے تحت پنجاب کے 26اور وفاق کے 19محکمے ایک چھت تلے سرمایہ کاروں کے مسائل حل اور انہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارکمپنیوں سے سود مند بات چیت ہوئی ہے ، ان کمپنیوں کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کا ایکشن پلان طے کرکے آگے بڑھیں گے۔صوبائی وزیر نے سب کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کو طے کرنے کیلئے سرمایہ کار کمپنیوں کی سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز اورسپیشل اکنامک زونز اور نئے صنعتی زونز کے قیام کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر جہاں طرز حکمرانی کو بہتر کیا جا سکتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا، صنعتوں کو درپیش مسائل بھی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے حل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹ کے ذریعے پاکستان کی مارکیٹنگ کو بہتر کیا جا سکتا ہے ، ای کامرس کا فروغ بھی وقت کی ضرورت ہے،اس جانب ہمیں تیزرفتاری سے آگے بڑھنا ہے۔ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ انفارمیشن کی ٹیکنالوجی کی صنعت مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اہم صنعت ہے ،اس کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں۔اس مقصد کیلئے جہاں پالیسی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوگی وہاں پالیسی میں تبدیلی لائیں گے اورجہاں قانون سازی کی ضرورت ہو گی وہاں قانون سازی بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لیبر مارکیٹ میںآئی ٹی پروفیشنلز کی فراہمی کیلئے آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاق کے ساتھ صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے بحران کی ایک بڑی وجہ رابطے کا فقدان بھی ہے، اس کے خاتمے کیلئے بھی نیٹ ورکنگ کی جائے گی۔سرمایہ کاروں کی شکایات دور کرنے کیلئے ون ونڈو سروسز اور انویسٹمنٹ پورٹل پر کام کا آغاز کر دیا ہے، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.