حیسکو کی طرف سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری

بدھ 23 جنوری 2019 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) حیسکو کی طرف سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، حیسکو عملے نے آپریشن ڈویژنوں لطیف آباد کے سب ڈویژنوں لطیف آباد، علامہ اقبال، شہید امید علی اور رضوی ہسپتال کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 937 غیرقانونی کنڈا کنکشن منقطع کر دیئے، واجبات جمع نہ کروانے پر مزید 516کنکشنز منقطع کردیئے گئے جبکہ 6 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو انجینئر لطیف آباد ڈویژن عقیل نور میمن نے کہا ہے کہ حیسکو چیف کی ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چور ہمارا دشمن ہے ، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور جس بھی علاقے میں کنڈہ یا بجلی کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر چلتا ہوا پایا گیا تو اس ملازم و افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے نوکرے سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔