ویٹرنری یونیورسٹی کے دسو یں ایلومینا ئی ایسو سی ایشن کی سا لا نہ تقریب 24 فر وری کوہو گی

جمعرات 24 جنوری 2019 19:58

لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورکے ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے دسویں سالانہ اجلا س کا انعقاد 24 فروری2019 کو راوی کیمپس پتو کی کیمپس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے سٹی کیمپس لا ہور میں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹیو با ڈی ممبران کے اجلاس کی صدار ت کی ۔ جس میں ایگز یکٹیو با ڈی کے ممبران نے فیصلہ کیا کہ سال 2019میں ویٹر نری یونیورسٹی کے دسویں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے سا لا نہ اجلا س کا انعقاد را وی کیمپس پتو کی میں24 فروری بروز اتوار دن کے وقت میں کیا جا ئے گا۔