شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے دو سیمینارز کا انعقاد

جمعہ 25 جنوری 2019 18:42

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے میڈیا کو آرڈنیٹر پروفیسر محمد ابراہیم کھوکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے دو سیمینارز منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعبہ کامرس میں پی ایچ ڈی کے محقق محمد ریاض نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو کی رہنمائی اور ڈاکٹر امیر حسین شر کی شریک رہنمائی میں پیش کیا۔

دوسری جانب شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل کے محقق سید امجد علی شاہ نے اپنا ایم فل سیمینار پروفیسر ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ کی رہنمائی میں پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے سیمیناروں کی صدارت کی۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :