آصف علی زرداری کا اسکندر مرزا کی بیوہ کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 25 جنوری 2019 21:05

آصف علی زرداری کا اسکندر مرزا کی بیوہ کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2019ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق صدر اسکندر مرزا کی بیوہ ناہید اسکندر مرزا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے ناہیدا سکندر مرزا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ ناہید سکندر مرزا کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔