سندھ ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اسحاق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا

جمعہ 25 جنوری 2019 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اسحاق قتل کیس میں ملزم عبدالعزیز ، اظہر اور نور محمد کی سزا کے خلاف اپیل پرٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاکہ ٹرائل کورٹ کیس از سر نو چلا کے 2 ماہ میں کیس کا فیصلہ دے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوعدالت نے ملزموں کے خلاف از سر نو ٹرائل چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کیس از سر نو چلا کے 2 ماہ میں کیس کا فیصلہ دے،پولیس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 2017 مجرم عبدالعزیز انصاری کو سزا موت سنائی تھی،عدالت نے اظہر اور نور محمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم عبدالعزیز پر ایک لاکھ روپے شریک ملزموں پر50 ، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھاملزموں نے 2010 میں سنٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق کو فائرنگ کر کہ قتل کیا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔