وزیراعلیٰ کا گجرات میں پولیس کی زیر حراست شخص کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، ایس ایچ او تھانہ ککرالی معطل

جمعہ 25 جنوری 2019 21:23

وزیراعلیٰ کا گجرات میں پولیس کی زیر حراست شخص کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، ..
لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے گجرات کے علاقے میں پولیس کی زیرحراست ارشد اقبال نامی شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا ڈی پی او گجرات نے تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔