مہران یونیورسٹی میں پانچویں --’’ماڈل یونائٹڈ نیشنس2019 ‘‘کی افتتاحی تقریب کے بعد رنگارنگ تقاریب شروع ہو گئیں

جمعہ 25 جنوری 2019 22:28

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں پانچویں --’’ماڈل یونائٹڈ نیشنس2019 ‘‘کی افتتاحی تقریب کے بعد تین روزہ رنگارنگ تقاریب شروع ہو گئیں‘ قومی ترانے کے بعد پرچم کشائی کی رسم منعقد ہوئی۔ بعد ازاں تین روزہ تقاریب کا آغاز دنیا کے کئی ممالک کے قومی پرچموں اور وفود کے مابین بحث و مباحثہ سے ہوا۔

مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کردہ افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماڈل یونائٹڈ نیشنس کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ بہترین کارکردگی ایک مستقل عادت کے طور پر اپنانی چاہیے،اس لئے پانچویں ماڈل یو این کا نعرہ ہی ’’Excellence is a habit‘‘رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سلوگن اصل میں ہیک کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کا ہے انہوں نے کہا کے یادیں بھولی جا سکتی ہیںمگر عادات نہیں بھلائی جاتیںاس لئے آپ بہتر سے بہتر جی جستجو کو عادت کے طور پر لیں گے تو مسلسل کامیابی ہر قدم پر آپ کا استقبال کرے گی انہوں نے کہا کہ ایک پروفیسر اپنی دیکھ ویکھ یا ظاہری شکل سے نہیں بلکہ اپنے اس سے لگتا ہے کہ ہو کیا بول رہا ہی انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں تعلیم تبدیل ہو چکی ہے اور فہم اور تخلیق والی تعلیم نے زندگی کا حلیہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، اب روایتی تعلیم زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی مشین اب انسان سے زیادہ کام کر رہی ہے اور اس میں غلطی کی گنجائش بھی نسبتن کافی کم ہے انہوں نے کہا کہ پڑھنا اور دوسرے کو سننا اک عادت کے طور پر اپناو،ْگے تو یقینن آپ اچھا لکھ بھی پاو،ْگے اور اچھا بول بھی۔

میوٹ من 2019 کے پیٹرن اور پرو وائس چانسلر جامعہ مہران ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کے ہم پچھلے پانچھ سالوں سے یو این ماڈل کی تین روزہ تقریبات منعقد کرتے آ رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے طالب علم بہترین انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین لیڈر بن کر سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر سال طلبہ کہ وفود کی تعداد میں مسلسل اضافہ اس اوینٹ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کہ اہم معاملات پر بحث اور عالمی و علاقائی تضادات پرخیالات کی لین دین سے طلبہ کو سیاسی اور سفارتی معاملات کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے ماڈل یو این 2019 کے سیکریٹری جنرل زینب حنیف سموں نے تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد سول انجینئرنگ شعبہ میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے طلبہ و طالبات کے وفود کے درمیان بحث و مباحثوں کے سیشنز کے لئے رجسٹریشن کی گئی ہفتہ کے روز بھی یہ سیشن جاری رہیں گے، جبکہ رات کے وقت ’’گلوبل ولیج‘‘ میں مختلف ممالک کے ثقافتی اسٹال بھی لگائے گئے اور ثقافتی راگ رنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔