مجھے ایک اداکارہ نے زہر دینے کی کوشش کی لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا
جس کو مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا، اُس کو ایک لاکھ روپے دئے گئے تھے۔ اداکارہ ریما
سمیرا فقیرحسین پیر 28 جنوری 2019 15:40
(جاری ہے)
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ریما نے شادی کے بعد کی مشکلات سمیت شادی سے قبل کی زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی۔
ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے میں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند سال کی مسلسل محنت کے بعد میں اپنے سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد ہی میں نے شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔ ریما خان نے بتایا کہ امریکہ منتقل ہونے کے بعد تھوڑی سی محنت ضرور کرنی پڑی، تاہم اب میں اس بات پر بہت خوش ہیں کہ مجھے وہاں بہت عزت اور اہمیت حاصل ہے اور لوگ مجھ سے ملنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو میرے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلمی کیریئر سے قبل بھی میں مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کو بہت پسند کرتی تھی اور پہلے آڈیشن کے دوران مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر پرفارمنس کرنے سے ہی مجھے فلم میں کام کرنے کا چانس ملا تھا۔ریما خان نے کہا کہ اگرچہ میں شادی سے قبل اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکی تھی، تاہم امریکہ منتقل ہونے کے بعد میں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی۔اداکارہ نے شادی سے قبل مختلف اداکاروں سے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زرد صحافت کا نشانہ بنی۔ریما خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں میرا نام کبھی ساتھی اداکار بابر علی کے ساتھ جوڑا گیا تو کبھی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ میرے اداکارہ کے شان کے ساتھ تعلقات ہیں۔یہ خبریں پڑھ کر مجھے بے حد دکھ پہنچا۔ کبھی کہا گیا کہ میرے تعلقات کسی سیاستدان سے ہیں اور میں ان کے ساتھ چھٹیاں منانے سوئٹزرلینڈ گئی ہوں۔ریما خان نے کہا کہ لوگ ایسی خبروں کو جلد ہی بھول گئے، کیوں کہ ان میں کوئی سچائی نہیں تھی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.