اداکارہ ریما نے عمران خان سے ڈانٹ پڑنے کا واقعہ سنا دیا
شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران میں نے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تو عمران خان نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ "جو سیاست میں نہیں وہ کچھ نہیں ہے"۔ اداکارہ ریما کی دورانِ انٹرویو گفتگو
مقدس فاروق اعوان پیر 28 جنوری 2019 17:38
(جاری ہے)
اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے الفاظ بہت تلخ تھے جو میں نہیں بتاؤں گی۔
ریما کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاست میں آئے بغیر ہی انسانیت کی خدمت کروں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک اداکارہ نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا تھا اُسی نے مجھے بتا دیا۔ مجھے زہر دینے کے لیے اُس شخص کو ایک لاکھ روپے دئے گئے تھے۔ فلم انڈسٹری سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مجھے کئی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کے دعوت نامے بھیجے ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ ریما شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ تھیں۔ ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے ریما خان نے 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.