خواجہ آصف نےسول ایوی ایشن اور نیسپاک کوسفید ہاتھی قراردےدیا

ان دونوں کا ہرایئرپورٹ ایک اسکینڈل ہے، انہوں نے ملتان ایئرپورٹ کا ٹرمینل 35 ارب جبکہ نجی شعبے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ 4 ارب میں بنا دیا۔ ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کا پی اے سی اجلاس میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 فروری 2019 16:57

خواجہ آصف نےسول ایوی ایشن اور نیسپاک کوسفید ہاتھی قراردےدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے سول ایوی ایشن اور نیسپاک کو سفید ہاتھی قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اور نیسپاک کا ہرایئرپورٹ ایک اسکینڈل ہے،انہوں نے ملتان ایئرپورٹ کا ٹرمینل 35 ارب جبکہ نجی شعبے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ 4ارب میں بنا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ، انجینئر کوکنسلٹنسی، کنٹریکٹر کو ڈیڑھ ارب ادائیگی اور لاہورایئر پورٹ کے ایپرن پر دراڑیں پڑنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔ شہبازشریف نے جمعرات کو سی اےاے، ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرحکام کودوبارہ طلب کرلیا ہے۔ لاہور ایئر پورٹ کے ایپرن پر دراڑیں پڑنے پر حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عارضی طورپردراڑوں کو پُرکرنے پر34 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دراڑین پڑنے کے معاملے پر ماہرین کی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں مل جائے گی۔ ماہرین کی رپورٹ کو دیکھ کر ہی کوئی حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔ جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 4ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلات بتاتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سول ایوی ایشن اور نیسپاک سفید ہاتھی ہیں، ان کا ہر ایئرپورٹ ایک اسکینڈل ہے۔

انہوں نے ملتان ایئرپورٹ کا ٹرمینل 35ارب میں تعمیر کیا، جبکہ نجی شعبے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ 4ارب میں بنا دیا ہے۔ مزید برآں اجلاس میں ایک آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران ریکارڈ نہ ملنے کا ذکر ہوا تو شہباز شریف نے برجستہ انداز میں کہا کہ میرے کیس میں توفوری ریکارڈ مل جاتا ہے۔ مجھے پکڑکربھی اسہی لیے رکھا ہوا ہے کہ کہیں ریکارڈ غائب نہ کردوں۔ شہبازشریف کی بات پر پی اے سی اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔