ایف آرپشاورمیں خون سفیدہوگیا،بیٹے کی فائرنگ سے والداوردوبھائی جاں بحق

ملزم کامقتول باپ کیساتھ جائیدادکے تنازعہ چلاآرہاہے،فائرنگ سے چارسالہ تیسرابھائی بھی زخمی ہوا

ہفتہ 2 فروری 2019 18:37

ایف آرپشاورمیں خون سفیدہوگیا،بیٹے کی فائرنگ سے والداوردوبھائی جاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ایف آرپشاورعلاقہ کنڈائومیں افسوسناک واقعہ میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد ،دوبھائیوں کوموت کے گھات اتاردیا فائرنگ سے چارسالہ تیسرابھائی بھی شدیدزخمی ہوگیا اسسٹنٹ کمشنر قاضی فہدخان کے مطابق سکندر خان چند عرصہ قبل باہرملک سے آیاہے سکندرکی دوبیویاں ہیں بڑی بیوی کے بیٹے سجاد احمد اور باپ اوربھائیوں کے ساتھ جائیداداورباپ سی25لاکھ روپے کامطالبہ کرتاتھادوروزقبل اس حوالے سے علاقے میں جرگہ بھی ہواتھا لیکن اس کے باوجود گزشتہ صبح معمولی تکرار پر سجاد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں باپ سکندر خان ،بھائی ثاقب اور مشتاق کوموت کے گھاٹ اتاردیا فائرنگ سے چارسالہ عالمزیب بھی زخمی ہوگیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار میں کامیاب ہوگیاملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :