ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی
منگل 5 فروری 2019 20:57
(جاری ہے)
جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پتلا نظر آتش کیا گیا۔
مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری ،جاوید سوز ،سماجی کارکن فرزانہ سحر جاموٹ ،مولانا محمد اسحاق شاہوانی نے خطاب کیا جب کہ ریلی میں قبائلی رہنما سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی ،محمد زکریا شاہوانی ،،مفتی عبدالقادر شاہوانی میر لیاقت ساسولی ،مولانا محمود الحسن ،حافظ حمید اللہ ،،عتیق ساجدی ،شفیق احمد چنال ،حاجی رسول بخش خدرانی ،محترمہ فوزیہ ایڈوکیٹ ،میر حبیب اللہ محمد حسنی ، مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوںسمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔جو سالوں سے قربانی دے رہے ہیں تاہم بھارت دنیاء کے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر جارحیت کی صورت میں مظلوم بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے۔ آج بھارت کی جارحیت اور مظالم پوری دنیاء میں عیاں ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں بھارت کے ان مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحد کی مسلسل خاموشی اور تعجب خیز ہے کشمیری بھائی کئی دہائیوں سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی جا رحیت اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں پر بیتنے والے مظالم پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کر رکھا ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر مدد کرنیا ور بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات کیئے گئے تھے بعد ازاں میونسپل کارپوریشن خضدار میں عنوان یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی تھے۔مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.