سلمان خان کا عظیم پاکستانی رستم گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ

دبنگ خان کے بھائی سہیل خان رسم گامہ پہلوان کا کردار ادا کریں گے، شوٹنگ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 فروری 2019 20:55

سلمان خان کا عظیم پاکستانی رستم گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریز ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2019ء) سلمان خان کا عظیم پاکستانی رستم گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ، دبنگ خان کے بھائی سہیل خان رسم گامہ پہلوان کا کردار ادا کریں گے، شوٹنگ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ سلمان خان پہلی مرتبہ ٹی انڈسٹری کیلئے پروڈکشن کا کام کریں گے۔ دبنگ خان سلمان خان نے عظیم پاکستانی پہلوان رستم گاما کی زندگی پر ٹی وی سیرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان خان رستم گاما کی زندگی پر بننے والی ٹی وی سیریز میں اپنے ہی بھائی سہیل خان کو مرکزی کردار سونپیں گے۔ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں ہوگا، جبکہ اسے جولائی تک ریلیز کر دیا جائے گا۔