Live Updates

وزیراعظم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار ڈاکو بن گئے

یونیفام میں ملبوس فلائنگ اسکواڈ کے اہلکارموٹر سائیکل پر شہری سے 13ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، شہری کے شکایت درج کروانے پر پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 فروری 2019 16:07

وزیراعظم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار ڈاکو بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2019ء) وزیراعظم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار نشئی ہونے کے بعد ڈکیتیوں میں بھی ملوث نکلے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی سیکورٹی پر تعینا ت اہلکار ڈکیتیوں کے عادی ہیں۔یونیفام میں ملبوس فلائنگ اسکواڈ کے اہلکاروں نے شہری احسن کے ساتھ ڈکیتی کر ڈالی۔

ڈاکو اہلکار موٹر سائیکل پر شہری سے 13ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جس کے بعد متاثرہ شہری نے 15پر پولیس کا واقعے کی اطلاع دی۔ڈولفن اسکواڈ نے دونوں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار پولیس اہلکار فلائنگ اسکواڈ میں تعینات ہیں۔پولیس نے ڈاکو اہلکار عمران اور قیوم سے شہری کی لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دونوں ڈاکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سے قبل انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیکورٹی خدشات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہوزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نشے کے عادی ہیں۔فلائنگ اسکواڈ کے اہلکاروں کی سپیشل رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نشہ کرتے ہیں۔

یہ پولیس اہلکار چرس اور ہیرئن کا نشہ کرتے ہیں۔نشے کا عادی ہونے کے باعث ایسے پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی لوگوں کی سیکورٹی پر تعینات کرنا کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔اس صورتحال کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں کہ ایسے اہلکار جو نشے کی لت میں مبتلا ہوں وہوزیراعظم کی سیکورٹی کے فرائض کیسے نبھا سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات