کوئٹہ، 28فروری کونصیرآبادڈویژن میں جمعیت کے زیراہتمام عظیم الشان ملین مارچ ہوگا،حاجی نورگل خلجی

اتوار 10 فروری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحر،شاکرخان ایڈوکیٹ اورزین اللہ بڑیچ نے کہاہے کہ 28فروری کونصیرآبادڈویژن میں جمعیت کے زیراہتمام عظیم الشان ملین مارچ ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے،انہوںنے کہاکہ کراچی،لاہور،مظفرگڑھ،سکھراورڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب اورتاریخ سازملین مارچ کے بعد17 فروری کومردان،24فروری کوسندھ کے بدین اور28فروری کونصیرآبادمیں ملین مارچ ہوں گے اوراس کے بعدقائدجمعیت اسلام آبادجانے کی ہدایت کریں گے،لاکھوں کارکنان اورعوامی سیلاب اسلام آبادمیں داخل ہوگاتوجعلی حکمرانوں کوبھی بہاکرلے جائے گاانہوںنے کہاکہ نصیرآبادمیں ملین مارچ کے انعقادسے تمام کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی جس میں ہزاروں کارکنان اورعوام شرکت کریں گے، ملین مارچ کی کامیابی کے لئے جلدنصیرآبادڈویژن میں سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی،ملین مارچ کے انعقادسے کارکنوں میں نیاجوش وجذبہ پیداہواہم قائدجمعیت کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ دیگرصوبوں کی طرح بلوچستان میںبھی ملین مارچ کے انعقادکااعلان کیاہم قائدجمعیت کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ہرسطح پرتیاریاں شروع کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک نے آج گیارہ فروری کونصیرآبادڈویژن میں شامل اضلاع اورتحصیلوں کامشترکہ اجلاس طلب کیاہے جس میں ملین مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی انہوںنے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ملین مارچ کی کامیابی کے لئے بھرپورمہم چلائیںاورہرسطح پرتیاریاں تیزکریںبالخصوص سوشل میڈیاکے ذریعے ملین مارچ کی تشہیرعام کریں ۔