12 افراد نے بیس سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لڑکی اپنے دوست کے ساتھ فارم ہاؤس پر جا رہی تھی کہ 5 افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے،درندوں نے متاثرہ لڑکی کو خالی پلاٹ پر لے کے جانے کے بعد دیگر افراد کو بھی بلا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 فروری 2019 17:26

12 افراد نے بیس سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) انڈیا میں 12 افراد نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جس کو سن کو انسانیت بھی شرما جاتی ہے۔ایسا ہی ایک اور افسوناک واقعہ بھارت کی ریاست لدھیانہ میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور ان کے دوست چاکلیٹ ڈے منانے کے لیے ہفتے اور اتوار کی رات گاڑی میں نکلے تھے اور فارم ہاؤس جا رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں یرغمال بنا لیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا دوست کار میں سفر کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 5 افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کو ایک پل پر روک لیا۔بعدازاں ملزمان انہیں ایک خالی پلاٹ پر لے گئے جہاں انہوں نے مزید افراد کو بھی بلا لیا جنہوں نے لڑکی کا گینگ ریپ کر ڈالا۔

(جاری ہے)

خاتون کے بیان کے مطابق جب اس کے ساتھ زیادتی کی گئی تو بعد میں اس کے دوست کو کال کر کے بلایا گیا اور اس سے خاتون کو رہا کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب کوئی بھی اسے لینے واپس نہیں آیا تو ملزمان نے اسے گاڑی کی چابیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گئے جس کے بعد لڑکی نے خود پولیس سے رابطہ کیا۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کو مقدمے میں نامزد کر لیا تاہم انہیں شناخت نہیں کیا جا سکا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدا میں جب خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تو پولیس افسر نے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی۔لڑکی نے مذکورہ پولیس افسر کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس جائے حادثہ کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی کوششیں کر رہی ہے۔