حکومت کے اتحادی ہیں حکومت کا ساتھ دیں گے،سینیٹر احمد خان

بلوچستان عوامی پارٹی نے شہباز شریف کو ہٹانے کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 فروری 2019 20:19

حکومت کے اتحادی ہیں حکومت کا ساتھ دیں گے،سینیٹر احمد خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 فروری 2019ء) : بلوچستان عوامی پارٹی نے شہباز شریف کو ہٹانے کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کی منظوری دی تھی جس پر بہت سے حکومتی اراکین کو بھی شکایت تھی۔بالخصوص وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید تو بارہا کہہ چکے ہیں کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانا ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا جائے ۔

اب وفاقی حکومت بھی شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین بنے رہنا نہیں دیکھنا چاہتی۔وفاقی حکومت نے ووٹنگ کے ذریعے سے شہباز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی اے سی کا نیا چئیرمین فخر امام کو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزیرخزانہ سمیت30ارکان ہیں۔وزیرخزانہ کو چیئرمین کےتقرراورہٹانےکےدوران ووٹ کااختیارنہیں۔

حکومت اوراس کےاتحادیوں کے15جبکہ اپوزیشن اتحادکےپاس14ووٹ ہیں۔پارٹی پوزیشن کےمطابق پی ٹی آئی11،ق لیگ ایم کیوایم،بی این پی کاایک ایک ووٹ ہے۔ایک آزاد رکن علی نوازشاہ حکومت کےحامی ہیں۔پی اے پی کی بھی ایک نمائندگی قائمہ کمیٹی کا حصہ ہے۔دوسری جانب ن لیگ کے7،پیپلزپارٹی5،جےیوآئی اورایم ایم اےکاایک ایک ووٹ ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین کو ہٹانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر احمد خان کا کہنا تھا کہ پی اے پی ایک نمائندگی موجود ہے اور ہم اس نمائندگی کا ووٹ حکومت کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ہم حکومت کے اتحادی ہٰیں اور شہباز شریف کو ہٹانے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔واضح ہو کہ دوسری جانب حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود بی این پی نے اس موقع پر شہباز شریف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔