سردیاں اتنی جلدی جانے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان، ملک میں شروع ہونے والا بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 فروری 2019 10:23

سردیاں اتنی جلدی جانے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔جب کہ جڑواں شہروں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب،قلات ڈویژن، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شروع ہونے والا بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جب کہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ سب سے کم درجہ حرارت استور، کالام میں منفی 9، اسکردو میں منفی 8 جب کہ مالم جب منفی 4 اور پارا چناع میں ،منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنیکی پیشگوئی ہے۔

وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے ،مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 جبکہ کم سے کم 4 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب صبح 58 جبکہ شام میں 44 فیصد رہا۔