Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالمی افق پر جگمگانے لگا

پاکستان بیک سیٹ سے فرنٹ سیٹ پر آگیا! غیر ملکی سربراہان سے ملاقات ہو،سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرس یا پھر دوبئی کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ، وزیراعظم اپنی کرشماتی شخصیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 فروری 2019 13:33

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالمی افق پر جگمگانے لگا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2018ء) وزیراعظم عمران خان ماضی کے حکمرانوں سے آگے نظر آنے لگے۔وزیراعظم عمران خان عالمی فورم پر نمایاں کردار نبھانے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بیک سیٹ سے فرنٹ سیٹ پر آ گیا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالمی افق پر جگمگانے لگا۔وزیراعظم عمران خان دوبئ سمٹ میں بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

عمران خان پوری دنیا میں اپنا سکہ منوا رہے ہیں۔سابق حکمران جہاں عالمی فارم پر بیک سیٹ پر نظر آتے تھے وہیں عمران خان فرنٹ پر نظر آتے ہیں۔پاکستانی وزیراعظم جہاں بھی جاتےہیں مرکز نگاہ بن جاتے ہیں۔حال ہی میں عمران خان نے دوبئی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں سے خطاب کیا تو شرکاء مکمل توجہ سے انہیں سنتے رہے۔

(جاری ہے)

دورہ قطر میں تو انہونی ہو گئی۔تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم نے بند کمرے میں نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کیا۔

اور جب وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر گئے تو وہاں کی خاتون اول بھی عمران خان کی پرستار نکلی اور خصوصی طور پر ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرس میں بھی وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوب نمائندگی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔عالمی اقتصادی کانفرس ہو یا غیر ملکی سربراہان سے ملاقات، عمران خان اپنی کرشماتی شخصیت سے سکہ جما دیتے ہیں۔

وزیراعظم کی عالمی فارمز پر شدید پذیرائی کے بعد پاکستانی عوام بھی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے لگ گئی کہ ان کی وجہ اب پاکستان دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے دوبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کیا تھا۔انہوں نے دبئی میں ورلڈگورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہیں۔

60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھا۔وقت کے ساتھ ہمارے میں ترقی کی رفتار کم ہوگئی۔ بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتا ہوں۔جب کرکٹ شروع کی تھی توپاکستانی کرکٹ ٹیم کمزور ٹیم تھی۔ لیکن جب کرکٹ چھوڑی توپاکستان کرکٹ چیمپیئن بن چکا تھا۔ کرکٹ چھوڑی تو پاکستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنایا، جس کی وجہ میری والدہ کو کینسر کی بیماری لاحق تھی۔ لیکن کینسر کے علاج کا ہسپتال نہیں تھا۔ مجھے غریب لوگوں نے سپورٹ کی، مجھے ہسپتال بنانے کیلئے فنڈز دیے۔کینسرہسپتال میں80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان قوم بہت مضبوط اور مخیر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات