تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی پرسوں جمعرات کو منائی جائے گی

منگل 12 فروری 2019 14:43

تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی پرسوں جمعرات ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی پرسوں 14فروری جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میںمسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین اس عظیم رہنما کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔