محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں طلبہ کا روّیہ بہتربنانے کے لئے نفسیاتی کلینک قائم کیا جائے گا
منگل 12 فروری 2019 17:27
(جاری ہے)
اجلاس سی فیکلٹی آف لائیف سائینسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم،بزنس ایڈ منسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائینس فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک،شعبہ جاتی سربراہان ڈاکٹر منیر حسین، ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ اور حسن جاوید کے علاوہ رجسٹرار اکیڈمکس محمد کاشف خان نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر زبیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماجو میں داخلہ لینے والے طلبہ کی کمیونیکیشن کی مہارت میں اضافہ پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے تاکہ ہم اپنی سوسائیٹی کو آئیڈل گریجویٹ نوجوان فراہم کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جن طلبہ نے اس سال ماجو میں داخلہ لیا ہے انھیں پورا یقین ہے کہ آئیندہ چار سال بعد وہ یہاں سے گریجویشن مکمل کرنے پر خود کو ایک مکمل نیا انسان پائیں گے اور ان میں کچھ نیا کر دکھانے کا جذبہ موجود ہوگا۔انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ ہم نے اکنامکس اینڈ فنانس،ایچ آر، مارکیٹنگ،سپلائی چین اور پراجیکٹ مینجمنٹِ کے علاوہ بائیو سائینسز کا تعلیم بھی شروع کی ہے جس کا شمار آج کے دس بہترین تعلیمی پراگراموں میں کیا جاتا ہے جو بائیولوجی اور کمپیوٹر سائینس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سائینسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کے علاوہ ایک انسان کے جنیوم کو دوسرے انسان میں منتقلی کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بننے کی بھی کوشش کریں تاکہ دیگر افراد ان کی شخصیت سے متاثر ہو سکیں۔ڈاکٹر شجاعت مبارک نے طلبہ سے کہا کہ اسکول اور کالج کی روائیتی تعلیم کے بعد یونیورسٹی میں ایک نئی طرز تعلیم سے متعارف ہونگے جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔ ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا طلبہ سے کہ ماجو میں تعلیم کے علاوہ اور بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ عصر حاضر کی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی آشنا ہونگے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.