فوری طور پر الیکٹرانک ووٹنگ کی کوئی گنجائش نہیں ،چوہدری ندیم قاسم
اگلے عام انتخابات مزید شفاف کرانے کیلئے فارم45کے حوالے سے حالیہ انتخابات میں جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان
منگل 12 فروری 2019 18:59
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید غلام محی الدین شاہ، یو این ڈی پی کے قاسم جنجوعہ ، میڈم مریم ،الیکشن آفیسر محمد عرفان بھی موجود تھے۔
جبکہ سیمینار میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ تنظیم فافین ،تنظیم پودا،تنظیم عورت فائونڈیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک1985سی2018کو جو 9انتخابات ہوئے ہیں ان میں سوائی1993کے باقی تمام انتخابات پر انگلیاں اٹھی ہیں اور ان کے شفاف ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے اور موجودہ افراتفری شفاف انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ خواجہ بابر سلیم نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے فوج کو آئینی کردار دیتے ہوئے چند اور اہم معاملات کے علاوہ شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری بھی فوج کو دی جانے چاہیے۔ سیمینار میں عاطف عباس، ناہیدہ عباسی، محمد اشرف ملک، چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے چیئرمین امیر عباس منہاس، تنظیم فافن کے عبدالماجد، ریجنل یونین آف جرنلٹس کے عبدالغفور منہاس،ثقلین یٰسین، فیصل اعوان، ثاقب عباس، عارف محمود نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد نے بھی تجویز پیش کی کہ میڈیا کو جاری ہونے والے ایکریڈیشن کارڈ کو عزت دی جائے اور پولنگ اسٹیشنوں پر ان کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ اڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری ندیم قاسم نے مزید کہاکہ ان شاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں الیکشن کو مزید شفاف بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریذائڈنگ آفیسر کے پاس مکمل اختیارات ہیں مگر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پریذائڈنگ آفیسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گھبراتے ہیں جس کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں اور اس صورتحال کو آنے والے انتخابات میں مزید بہتر بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.