پہلی بار عامر خان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

منگل 12 فروری 2019 21:55

پہلی بار عامر خان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلموں کے سیکوئل کے حوالے سے مختلف اوقات میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں، تاہم آج تک ان کی فلم کے کسی سیکوئل کی تصدیق نہیں ہوسکی۔لیکن اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان کی ماضی کی مقبول رومانوی فلم ’دل‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

شوبز نشریاتی ادارے ’فلم فیئر‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم ساز اندرا کمار اپنی مقبول فلم ’دل‘ کے سیکوئل بنانے کا آغاز کر چکے۔

اپنی آنے والی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی تشہیر میں مصروف فلم ساز اندرا کمار کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ’دل‘ کا سیکوئل بنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق فلم ساز نے ’دل‘ کے سیکوئل کی کہانی کو مکمل کرلیا ہے اور سیکوئل کا نام ’دل اگین‘ رکھا جائے گا، جو پہلی فلم کی طرح رومانوی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :