پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ سکول بند کرنے کا اعلان

12 اپریل کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ اسکول بند کر دئیے جائیں گے،وزیر تعلیم مراد راس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 فروری 2019 21:58

پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ سکول بند کرنے کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء) : پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔صوابائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ اسکول بند کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے مالکان کو اسکول رجسٹرڈ کروانے کے لیے 60 روز کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں کا ڈیٹا آن لائن کر دیا ہے۔ نجی اسکولوں کو رجسٹرڈ کروانے کے لئے مالکان کو 60 دن کی مہلت دے رہے ہیں۔ غیر رجسٹرد اسکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ مراد راس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں منشیات کا بے تحاشا استعمال کیا جارہا ہے۔ روک تھام کے لئے بچوں کے بلڈ اور یورین ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ انکا کہنا تھا  کہ رانا مشہود کی کرپشن کو بے نقاب کرکے انکے خلاف کارروائی کریں گے۔