پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرجاری کردیں

سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی2016سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میںکراچی پہلے، حیدرآباد دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر ہے، پی ایم اے

بدھ 13 فروری 2019 13:36

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرجاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وبا سے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں کراچی پہلے، حیدرآباد دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر ہے۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم ای)نے ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پانی کا ابال کر استعمال کریں اور بازار میں فروخت کی جانے والی برف استعمال نہ کریں۔

اس کے علاوہ پھل، سبزیاں اور برتنوں کو گرم پانی سے دھویا جائے،کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھوئیں، باہر کے کھانے نہ کھائیں اور بیت الخلاء جانے کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں۔اعلامیے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بیماری کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔واضح رہے ٹائیفائیڈ بخار کا بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے، اس میں مریض کوتیز بخار، پیٹ میں درد، الٹی، سر درد ، کھانسی اور بھوک نہ لگنے کی شکایات ہوتی ہیں۔