سینیٹر سراج الحق کا سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 13 فروری 2019 15:47

سینیٹر سراج الحق کا سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی کے انتقال پر دکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سابق افغان صدر صبغت اللہ مجدد ی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبغت اللہ مجدد ی بڑے عالم دین اور نامور مجاہد راہنما تھے ،صبغت اللہ مجددی کے انتقال سے افغان عوام اور عالم اسلام عالم با عمل سے محروم ہوگیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور افغان عوام اور مرحوم کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :