تیمرگرہ میں غیر قانونی پرائیویٹ کوسٹر اڈہ بند نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر مجبور ہونگے،

ٹرانسپوٹرز کی دھمکی این او سی کے بغیر پرا ئیویٹ کوسٹر اڈہ کا مقصد سرکاری بس اڈہ کو ناکام بنا نے کی متراد ف ہے تیمرگرہ میں کو سٹروں کی مبینہ طور غیر قانونی اڈہ کھولنے پر ٹرانسپورٹروںکے شدید تحفظات این او سی کے بغیر قانونی اڈہ کے قیام سے سرکاری جنرل بس سٹیننڈ کو روزانہ لاکھوں روپے نقصان پہنچ رہا ہے،ا د ریس باچا، ریاض و دیگر ٹرانسپوٹروں کا اجلاس سے خطاب

بدھ 13 فروری 2019 21:30

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) تیمرگرہ کے ٹرانسپوٹرزنے دھمکی دی ہے کہ اگر تیمرگرہ میں غیر قانونی پرائیویٹ کوسٹر اڈہ بند نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر مجبور ہونگے این او سی کے بغیر پرا ئیویٹ کوسٹر اڈہ کا مقصد سرکاری بس اڈہ کو ناکام بنا نے کی متراد ف ہے تیمرگرہ میں کو سٹروں کی مبینہ طور غیر قانونی اڈہ کھولنے پر ٹرانسپورٹروںکے شدید تحفظات این او سی کے بغیر قانونی اڈہ کے قیام سے سرکاری جنرل بس سٹیننڈ کو روزانہ لاکھوں روپے نقصان پہنچ رہا ہے ان خیا لات کا اظہار بنوری کوسٹر سروس کے مالک اور ٹرانسپورٹرا د ریس باچا، ریاض ،حاجی بختور خان ، اسرار باچا ،یوسف باز دا، طارق خان ودیگر نے تیمرگرہ میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے الزام لگا یا کہ تیمرگر ہ سرکاری جنرل بس سٹیننڈ کو نا کام بنانے کے لئے ٹی ایم او ، مقامی انتظامیہ اور آر ٹی اے کے اہلکاران کی مبینہ ملی بھگت سے این او سی کے بغیر پرا ئیویٹ کوسٹر اڈہ کی اجازت دی ہے جس سے سرکاری بس اڈہ کو روزانہ چار پانچ لاکھ روپے نقصان ہورہا ہے انھوں نے کہا کہ مزکورہ غیرقانونی کوسٹر اڈہ کاافتتاح 9جنوری کو کیا گیا جبکہ ان کی شفٹنگ کے لئے 23جنوری کو درخواست کی گئی انھوں نے کہا کہ آرٹی اے کے قوانین کے مطابق جنرل بس سٹیننڈ سے چار پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر دوسرا اڈہ قا ئم نہیں کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے انھوں نے پہلے بھی ہڑتال اور احتجاج کی نتیجہ میں ضلعی انتظامیہ نے تقریبا ایک ماہ قبل کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن ابھی تک کمیٹی نے اس حوالے سے کوئی اجلاس نہیں بلایا انھوں نے کہا کہ نئی غیر قانونی کوسٹر اڈہ کے مالکان ڈنڈابردار افراد کے زریعے کوسٹروںکو زبردستی اپنے اڈہ موڑ کرسوا ریوں کو اتارنے پر مجبور کرتے ہیں جس سے نہ صرف سرکاری بس اڈہ کو نقصان ہورہا ہے بلکہ کوسٹر مالکان کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے