ملک کے مخلتف حصوں میں صبح صبح بادل برس پڑے

پاکستان کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 10:31

ملک کے مخلتف حصوں میں صبح صبح بادل برس پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) ملک کے مخلتف حصوں میں صبح صبح بادل برس پڑے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ ابھی بھی جارہی ہے۔پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برباری کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے شردی کی شدت میں ایک بار اضافہ ہو گیا ہے۔پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور،سرگودھا، ساہیوال،جہلم،چمن،قلات،پشین،کوہاٹ اور گوجرہ سمیت ملک کے مخلتف حصوں میں تیز اور آہستہ بارش ہوئی۔گلگت بلتستان ،دیر،مری،وادی نیلم،کالام سمیت دیگر شمالی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب سمیت ملک مخلتف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور، مردان،لاہور،کوہاٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کا امکان ہے۔جب کہ ہزارہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے پنجابمیں 15 سے 17 فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شاد کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ 17 فروری تک ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارشکا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا کہنا ہے کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائدبارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ مون سون سیزن بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے، رواں سال سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔