Live Updates

عرب میڈیا نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

پاکستان کو دہائیوں سے ایک ایسے لیڈر کی تلاش تھی جو کہ پاکستان کو خود سے زیادہ چاہے عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی نظر میں وہی لیڈر ہیں۔

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 14:45

عرب میڈیا نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 فروری 2019ء) جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان میں شدید پذیرائی حاصل ہے اور پاکستانی میڈیا بھی ان کے دورہ پاکستان کو خوب اہمیت دے رہا ہے وہیں عرب میڈیا بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا متعرف ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین کے مطابق عمران خان نے پاکستان کے امیج کو پوری دنیا کے سامنے بدل کر رکھ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گذشتہ سال اگست میں بنی لیکن اتنے کم عرصہ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا امیج بدل کر رکھ دیا۔عمران خان نے دوبئی میں ورلڈ گونمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کو پاکستان کا ایک نیا چہرہ دکھایا جس کا وعدہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل کیا تھا۔پاکستان کو گذشتہ 20سالوں میں دہشت گردی کی وجہ سے شدید معاشی بحران سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمٰ یقین ہے عمران خان سرمایہ کاروں اور سیاحت کو پاکستان لانے کے لیے وہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔دوبئی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جوکہ عسکریت پسندی، بدعنوانی اور دہشت گردی کے لئے جانا جاتا تھا، اب عمران خان کی قیادت میں جدید ترقی کی طرح جا رہا ہے۔شارجہ کے ایک پاکستانی تاجر کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ پاکستانی لیڈر عالمی رہنماؤں کے سامنے پہلی بار بین الاقوامی اجلاس کے سامنے اپنے نقطہ نظر پیش کر رہا ہے۔

گلف نیوز میں چھپے ایک آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دہائیوں سے ایک ایسے لیڈر کی تلاش تھی جو کہ پاکستان کو خود سے زیادہ چاہے عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی نظر میں وہی لیڈر ہیں۔جب کہ جدہ سے شائع ہونے والے قدم ترین سعودی اخبار المدینہ نے لکھا کہ ولی عہد کے دورہاسلام آباد کی خوشی میں مرکزی شاہراہوں پر مقدمی بینرز اور بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔

عربی زبان میں شائع ہونے والے اس اخبار میں تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ان پر تحریر ہے کہ محمد بن سلمان ہمارے دلوں میں ہیں۔ اخبار نے بھی لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوامی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس تاریخی دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کو نہ صرف سعودی اور پاکستان میں اہم سمجھا جا رہا ہے بلکہ امریکہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک بھی اس دورے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات